رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ پر آرٹیکل یا خبریں شائع کرنے کے لئے ای میل کریں [email protected]

بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

رحیم یار خان :127 بیوہ اور طلاق یافتہ دیہی خواتین کیلئے سول ویٹرنری ہسپتال میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اسماعیل تھے۔

ویٹرنری ڈاکٹرز نے تربیتی ورکشاپ میں دیہی بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو حکومت پنجاب کی طرف سے مفت جانور مل رہے ہیں‘

آپ سب خواتین ان جانوروں کی مناسب اور اچھی دیکھ بھال کریں تا کہ آپ کا ذریعہ معاش بہتر ہوسکے۔ حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے جانیوالے جانوروں کو ہرگز ایک سال تک فروخت نہ کریں‘

اپنے جانوروں کو وقت پر پانی دیں اور چارہ کھلائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر گلزار نے بتایا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز قدم ہے کہ انہوں نے بیوہ اور طلاق یافتہ دیہی خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم کا عمل شروع کیا‘

جانور ملنے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال کریں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے قریبی وٹرنری ہسپتال یا ڈسپنسری میں فوری رابطہ کریں۔

ویٹرنری آفیسرز نے تمام بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو جانوروں کی بیماریوں اور ان کے حفاظتی ٹیکہ جات کے شیڈول‘جانوروں کی مختلف بیماریاں‘ صفائی ستھرائی‘ چارے اور پانی کے حوالے سے مکمل آگاہی دی اورجانوروں کی مناسب دیکھ بھال کی تلقین کی گئی۔

اک نظر

Back to top button