خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے پہلے ہفتے کا آغاز28جون سے ہو گا

رحیم یا رخان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے پہلے مرحلہ کی کامیابی اور عوامی پذیرائی پر حکومت پنجاب اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

پہلے مرحلہ میں ضلع رحیم یار خان نے جنوبی پنجاب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ پانچ ہفتوں پر مشتمل دوسرے مرحلہ میں ہم اپنے ضلع کو صوبہ کے پہلے پانچ اضلاع میں شامل کرنے کے لئے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کے پروگرام ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ کے دوسرے مرحلہ کے اغراض و مقاصد اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے جاننے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

khidmat apki dehleez par
khidmat apki dehleez par

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی، سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان ، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی رانا نوید احمد، ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان، صدر پریس کلب راﺅ نعمان اسلم، سابق صدر میاں احسان الحق سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے پہلے ہفتے کا آغاز28جون سے ہو گاجس میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے کام شامل ہے اور اس ہفتہ کے دوران تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں وائٹ واش، صفائی ستھرائی، تھانوں و کچہریوںکے لاک اپ کی صفائی، واٹر سپلائی کی ٹینکیوں کی صفائی، واٹر فلٹریشن پلانٹس میں نصب فلٹرز کی تبدیلی اور سیوریج مسائل کا خاتمہ شامل ہے۔

5تا11جولائی کو ہفتہ برائے خصوصی مہم کے دوران غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات، شہری حدود سے بھینسوں کے بھانوں کی منتقلی اور قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے مکمل ایس او پیز کے ساتھ شہر سے باہر نزدیکی خالی جگہوں پر منڈی مویشیاں کا قیام شامل ہے

۔12تا18جولائی کے دوران ہفتہ سبز و شاداب(ہر بشر دو شجر) کے نام سے منایا جائے گا اور اس دوران تمام محکموں کو شجر کاری کے حوالہ سے ٹاسک تفویض کئے جائیں گے

جبکہ شہریوں کی اس مہم میں شمولیت کے لئے خصوصی آگہی اقدامات سیمینار، واک اور کم نرخوں پر پودوں کی فراہمی کے لئے نرسریاں قائم کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں شہریوں کی دلچسپی اور شجر کاری کا جذبہ بڑھانے کے لئے فلاورز شو بھی منعقد کئے جائیں گے اور ضلع بھر کے گراﺅنڈز کو صاف اور سرسبز بنایا جائے گا۔

19تا25جولائی کے دوران ہفتہ عید الاضحی منایا جائے گا جس پر علماءکرام کے تعاون سے عید الاضحی نماز ادائیگی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں عید گاہوں اور ان کی جانب جانے والے راستوں کی صفائی، لائن مارکنگ، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، قربانی کے جانوروں کی کھالوں اور آلائشوں کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے

تاکہ گندگی و تعفن نہ پھیلنے پائے۔26تایکم اگست کو ہفتہ برائے آگاہی حفاظتی شاہرات کے دوران تمام ٹوٹ پھوٹ کا شکار شاہرات کی مرمت، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کا خاتمہ، شاہرات کے اطراف اور درمیان میں موجود ڈیوائڈرز کی پینٹنگ، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال اور شاہرات پر سفر کے دوران ڈرائیونگ اصولوں بارے شہریوں کو مفصل آگہی فراہم کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مہم میں میونسپل اداروں، پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کا نہایت اہم کردار ہے جسے واضح کر دیا گیا ہے

لہذا تمام افسرا ن اپنے محکمانہ امور کی براہ راست نگرانی کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ متعلقہ ڈیش بورڈ پر بمعہ تصاویر اور لوکیشن ارسال کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ صحت اور تعلیم کے اداروں میں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

آئندہ مالی سال میں ضلع رحیم یار خان کو مختلف سوشل اورڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی دلچسپی کے باعث23ارب روپے کی لاگت سے149نئے ترقیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دیئے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ایکسین ہائی ویز سید حسنین زیدی، ایکسین بلڈنگ نعمان سلیمان، سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، سی ای ا وایجوکیشن رانا محمد نوید، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجو دتھے

جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ ضلع میں میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بروقت آغاز کے لئے وہ نجی سیکٹرز سے متعلقہ اداروں کی نشاندہی کردہ جگہوں کی خریدار ی کے لئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تمام تر امور تیز رفتاری سے انجام دیں

تاکہ زمینوں کی خریداری مکمل ہوتے ہیں تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا جا سکے۔انہوں نے تعمیراتی محکموں سے منسلک افسران کو بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے محکموں سے متعلق نئے ترقیاتی منصوبوں کے جلد آغاز کے لئے تمام محکمانہ امور جلد نمٹائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 22ارب روپے سے زائد الاگت کی 58سکیموں پر کام جاری ہے جبکہ نئے مالی سال میں23ارب سے زائد لاگت کی149نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button