ماحولیات کا عالمی دن ٹیوٹا برائےخواتین میں ایک سیمینار کا انعقاد

رحیم یر خان:ماحولیات کا عالمی دن کے سلسلہ میں آئی پی ڈی پی پاکستان ،انڈس کنسورشیم اورگرو گرین نیٹ ورک کے زیراہتمام ٹیوٹا برائےخواتین میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔

world environment day

ہر سال ماحولیات کا عالمی دن 5 جون کو منایا جاتا ہے تاکہ فطرت اور کرۂ ارض کے تحفظ کے لیے مثبت ماحولیاتی اقدامات کرنے کے لیے عالمی سطح پر شعور اجاگر کیا جا سکے۔

یہ ایک ایسا دن ہے جو اس کرہ ارض پر ہر کسی کو ماحول دوست سرگرمیوں میں شامل ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ لوگ ایک سرسبز کرہ عرض کی تعمیر کا عہد کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔
اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی یوم ماحولیات منایا گیا ۔ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے آئی پی ڈی پی،پاکستان،انڈس کنسورشیم اورگرو گرین نیٹ ورک نے ٹیوٹا برائےخواتین میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
مقررین نے ماحول کو درپیش خطرات اور ان کے حل پر روشنی ڈالی۔ آئی پی ڈی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈم رخسانہ مبارک اور میڈم انیس پرنسپل ٹیوٹا نے طالبات کو اس کے طریقوں سے آگاہ کیا کہ کیسے چھوٹے چھوٹے اقدامات کر کے وسائل کو محفوظ کرکے پائیدار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں اور پلے کارڈز پر نعرے لکھ کر ایک سرسبز اور پائیدار مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button