رحیم یارخان،تھلی روڈ پر افسوسناک واقع،انکوائری ٹیم تشکیل
رحیم یار خان:تھلی روڈ نزد گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے نزدیک افسوسناک حادثہ
انتظامیہ کی غفلت کے باعث موٹر سائیکل زیر تعمیر میگا سیوریج کی مین لائن میں جاگراموٹر سائیکل پر ایک شخص اور تین بچے سوار تھے
افسوسناک حادثہ میں ایک شخص اور دو بچیاں بعمر3تا 5سال جانبحق ہو گئی
ایک بچہ بعمر8سال مین ہولز سے باہر گر کر شدیدزخمی ہو گیا
حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا بھی اطلاع ملتے ہیں جائے حادثہ پر پہنچ گئے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) بیرسٹر بلال سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری بھی موقع پر موجود
حادثہ کی شکار فیملی مقامی آبادی لطیف آباد کی رہائشی تھی
ریسکیو1122نے مین ہولز سے 4سالہ زینب اور2سالہ ام حانی کی نعشیں نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیں۔
حادثہ میں زخمی ہونے والے10سالہ مومن کو بھی طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا,حادثہ میں جانبحق ہونے والے35سالہ محمد کلیم کی ڈیڈ باڈی بھی مین ہول سے نکال کر شیخ زید منتقل کر دی گئی ,ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے شیخ زید ہسپتال میں زخمی بچے کی عیادت کی ,ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو بچے کی بہترین نگہداشت کرنے کی ہدایت کی ,ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے افسوسناک حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کے دیگر ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122شامل
اس واقع پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا
رحیم یار خان انتظامیہ کی غفلت سے میگا سیوریج میں گر کر جابحق ہونے والی فیملی کے لواحقین کا سوئی گیس چوک پر ٹائر جلا کر انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے روڈ کو بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ کیا واضح رہے گزشتہ رات میگا سیوریج میں موٹرسائیکل سورا کھلے مین ہول میں گر گئی تھی جس میں باپ اور دو کمسن بچے شامل تھے
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا رحیم یار خان میں زیر تعمیر سیوریج لائن میں گرنے سے موٹر سائیکل سوار باپ اور 2 بچیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس
وزیر اعلیٰ نے کمشنر بہاولپور ڈویژن سے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر واقعہ کی تحقیقات کا حکم
غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی کی جائے۔
زیر تعمیر سیوریج لائن کے اردگرد فوری طور پر ضروری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسا افسوسناک واقعہ رونما نہ ہو، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف
زخمی بچے کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت