کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
رحیم یارخان :بہاول پور:کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن بھر کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں کھیلوں کی میدانوں اور گرین بیلٹس کی مرمت و بحالی سمیت ڈویژن بھر میں تمام ہیلتھ فیسیلیٹیز بشمول ہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اوربنیادی مراکز صحت میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے انتظامی افسران شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں کھیل کے 38گراؤنڈز اور 56کلومیٹر طویل گرین بیلٹس کی مرمت، بہتری و بحالی کے حوالہ سے نشاندہی کی گئی تھی
جن کو تعمیر و مرمت کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے جبکہ مرمت و بحالی کے کاموں کے دوران 3کلومیٹر طویل نئی گرین بیلٹس بھی بنائی گئی ہیں۔
اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے 15ہسپتالوں، 41دیہی مراکز صحت اور 282بنیادی مراکز صحت کی نشاندہی کی گئی تھی جن پر صفائی ستھرائی کا سو فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
کمشنر بہاول پور ڈویژن نے ہدایت کی عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات و ریلیف کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بروقت اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔