اسٹیشن پر موجود 7ٹرینوں کے 3ہزار650مسافروں کو ضلعی انتظامیہ نے اشیاءخورد ونوش فراہم کی

رحیم یا رخان:گذشتہ روز افسوسناک ٹرین حادثہ کے باعث جزوی بحال ہونے والے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت کا سلسلہ سست روی سے جاری، ضلع کے متعدد ریلوے اسٹیشن پر انتظار میں کھڑی ٹرینوں کے مسافروں کو سہولیات فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ نے انسانی خدمت کی مثال قائم کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع کی حدود میں کھڑی ٹرینوں کے مسافروں کو کھانا، پینے کا ٹھنڈا پانی، بچوں کے لئے دودھ و جوسز اور ادویات فراہمی کے لئے میڈیکل کیمپ مختلف سٹیشن پر قائم کئے گئے ہیں جس کی نگرانی متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز او رریونیو افسران کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ گذشتہ روز دو مسافر ٹرینوں کے درمیان افسوسناک واقع کی اطلاع موصول ہونے پر ضلع کے تمام اداروں کو انسانی خدمت کی عملی مثال پیش کی اور مصیبت میں گھرے افراد کی مدد کو پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام اداروں کے افسران و ملازمین اور اس ضلع کی عوام کا مشکور ہوں جنہوں نے مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کا تنہا نہیں چھوڑا اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر ان کی مدد کو پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین حادثہ کے باعث ریلوے ٹریک جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے جس کے باعث ضلع کے مختلف اسٹیشنز پر مسافر ٹرینیں ٹریک کلیئر ہونے کے انتظار میں دوسرے روز بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ٹرین حادثہ سے تاحال ضلع کے مختلف اسٹیشن پر موجود 7ٹرینوں کے 3ہزار650مسافروں کو ضلعی انتظامیہ نے تین وقت کھانا، ٹھنڈا پانی، بچوں کے لئے دودھ، جوسز، بسکٹ او ردیگر اشیاءخورد ونوش فراہم کی جبکہ تمام ٹرینوں میں مسافروں کی سہولت کے لئے ریسکیو1122کی فائر برگیڈ گاڑیوں کے ذر یعے ٹرینوں کے پانی کے ٹینک فل کئے۔رحیم یار خان میں رحمان بابا ایکسپریس نے 18گھنٹے، صادق آباد میں گرین لائن ایکسپریس نے17، خانپور میں عوام ایکسپریس نے16، خیبرمیل ایکسپریس نے12، فیروزہ میں ہزارہ ایکسپریس نے10، جیٹھہ بھٹہ میں شاہ حسین ایکسپریس نے8اور لیاقت پور میں شالیمار ایکسپریس نے 22گھنٹے قیام کیااس دوران تمام مسافروں کو ضلعی انتظامیہ نے تین وقت کھانا فراہم کرنے کے علاوہ جو مسافر کسی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع سے اپنے گھرو ں کو جانا چاہتے تھے انہیں ٹرانسپورٹ فراہم کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button