رحیم یار خان سے اندرون ملک پروازوں کا افتتاح کر دیا گیا
رحیم یار خان:شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یار خان سے اندرون ملک پروازوں کا افتتاح کر دیا گیا اس سلسلہ میں پہلی پرواز رحیم یار خان سے کراچی روانہ ہوگئی،
جاوید اقبال رحمانی ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرکرائم ایف آئی اے اور شہزاد احمد ڈی ایس ایم پی آئی اے نے شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ رحیم یار خان پر ربن کاٹ کر اندرون ملک پروازوں کا افتتاح کیا،
کافی عرصہ سے کرونا کی وجہ سے پروازوں کا سلسلہ بند تھا اس موقع پر ایک فلائٹ رحیم یار خان شیخ زید انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کراچی روانہ ہوئی ،افتتاحی تقریب میں خواجہ بشیر احمد صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رحیم یار خان،کلیم مزاری سٹیشن منیجر پی آئی اے رحیم یار خان اور محمد احمد ائیرپورٹ منیجر رحیم یار خان و دیگر نے شرکت کی۔