صادق آباد سے 3اور خانپور سے 2 نوجوان اغوا ،تاوان طلب

رحیم یارخان: تھانہ بھونگ چوکی جمالدین کی حدود موضع اقبال نگر مخدوم صدر الدین کے باغ سے مسلح ڈاکو رات کے وقت تین افراد کو اغواء کرکے لے گئے۔

جس پر ترجمان پولیس رحیم یارخان کا کہنا ہے کہڈی پی او صاحب کاواقعہ کا نوٹس پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈی ایس پی سرکل بھونگ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ ،ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید ڈی پی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تمام ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر حکمت عملی کے تحت ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے تحرک جاری رکھے ہوئے ہے۔انشااللہ جلد ملزمان کو ٹریس کرکے مغویوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اغوا کی دوسری واردات خان پور میں پیش آئی جہاں خان پور کے علاقہ گڑھی اختیار خان کے رہائشی دونوجوان 22 سالہ ندیم اور 25 سالہ منور مبینہ طور پر اغواء ہوگئے
مغوی نوجوانوں کے ورثاء کا کہنا ہے کہ اغواء کار گینگ نے دونوں نوجوانوں کو ایک لڑکی کے ذریعے فون پر بات چیت کر کے صادق آباد میں کچہ کے علاقے میں بلوا کر اغواء کرلیا اور اغواء کار گینگ کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا جارہا ہے،،

اغواء کار مغوی نوجوانوں پر تشدد کرتے ہوئے فون پر بات کرواتے ہیں اور جلدی رقم کے بندوبست کرنے کا کہہ رہے ہیں،

ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان کے مطابق تھانہ صدر خان پور پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف نوجوانوں کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش کر رہی ہے مغوی نوجوانوں کو بہت جلد بازیاب کروا لیا جائے گا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button