دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے لیاقت پور کے موضع غفور آباد کا دورہ

رحیم یار خان :ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی نے دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے تحصیل لیاقت پور کے موضع غفور آباد کا دورہ کیا۔

انہوں نے دریائی کٹاؤ اور بچاؤ کے لئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ریسکیو1122حکام نے ڈپٹی کمشنر کو دریامیں طغیانی، کٹاؤ او ر ریلیف اقدامات بارے بریفنگ دی۔

رحیم یارخان :دریائے چناب میں کٹاؤ کے باعث متاثر ہونے والے موضع غفور آباد میں املاک اور فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پانی میں اضافہ متوقع ہے لہذا ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مقامی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مکمل متحرک ہے مقامی افراد اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، ریونیو،ریسکیو1122،

 

لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ، پولیس اور تعلیم کے افسران و اہلکاران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عادل رحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب میں 57ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گز ر رہا ہے اور آئندہ دنوں تک پانی کی مقدار ڈیڑھ لاکھ سے زائد متوقع ہے لہذا دریائے کٹاؤ سے عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کے لئے تمام ادارے الرٹ اور مقامی افراد سے مکمل رابطہ میں ہیں جبکہ موضع غفور آباد میں ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button