ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک انفارمل  انسپکشن

ؔبہاولپور : ریجنل پولیس آفیسربہاولپورمحمدزبیردریشک کا دورہ چشتیاں،سرکل چشتیاں کے تھانہ بخشن خاں،تھانہ سٹی اے ڈویژن،بی ڈویژن  اور تھانہ صدر چشتیاں کی انفارمل  انسپکشن۔
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کے دروہ چشتیاں کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزداربھی ہمراہ تھے۔

آر پی او بہاولپور نے تھانہ بخشن خان،تھانہ سٹی اے ڈویژن، بی ڈویژن اور تھانہ صدر چشتیاں کی انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے تھانہ کے ریکارڈ،حوالات اورتھانہ کی صفائی کوچیک کیا۔
انسپکشن کے دوران زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کو چیک کیامینول اور آن لائن ریکارڈکو اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔

تھانہ کی حوالات کاوزٹ کرتے ہوئے حوالات میں موجودملزمان سے گفتگو کی،تھانہ میں صفائی کے نظام کو چیک کیا۔کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی۔
گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔تھانہ کے عملہ سے بات کرتے ہوئے محرم الحرام کے حوالے سے ہدایت کی کہ تمام مجالس اور جلوسوں پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کوعزت دیں اور ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ تھانہ میں آنے والے سائلین کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

آرپی او بہاولپور نے کہا کہ آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کے مطابق پروفیشنلزم، میرٹ،سروس ڈلیوری اور شہریوں کے جان ومال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تما م فورس کوٹیم ورک کےطورپر کام کرتے ہوئے تما م صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کواپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔

آر پی او بہاولپور نے ڈی پی اوبہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھے گی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button