14اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کا اجلاس
رحیم یار خان:14اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے ضلعی رہنما رانا غیاث احمدکی صدارت میں ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا
اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری سیدحسنین شاہ اور پی ایس ایف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جنید شاکر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا غیاث احمد نے کہا کے پاکستان کی آزادی کے لیے چلنے والی تحریک میں نوجوانوں کا کردار مثالی ہے اور اب ملکی ترقی میں بھی نوجوان اپنا بھر پور کردار ادا کریں،۔
انہوں نے کہا کے عشرہ محرم الحرام کے احترام میں پی ایس ایف کے نو جوان جشن آزادی کے روز کسی قسم کی ریلی نہیں نکالیں گے اور پارٹی پرچم کے ساتھ اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کے موجودہ حکومت نے سٹوڈ نٹ یونین پر پابندیاں لگا رکھی ہیں جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں سٹوڈنٹ یونیز سیاست کی نرسری ہوتی ہیں اہمارا مطالبہ ہے انہیں فوری بحال کیا جائے۔
اجلاس سے پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری سیدحسنین شاہ، پی ایس ایف جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری جنید شاکر،حمزہ ہندل،اسامہ کمبوہ اور رانا افضال نے بھی اظہار خیال کیا۔
اجلاس میں عادل کمبوہ،میاں احسن،رانا وقاص،عاقب بلوچ،صائم رفیق، شاہد بنگش،شہبال گل،ملک علی سمیت نوجوان کثیر تعداد میں شریک تھے۔