بلاول بھٹو زرداری کے تین روزہ دورہ کے سلسلہ می پی ایس ایف اجلاس
رحیم یار خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تین روزہ دورہ کے سلسلہ می پی ایس ایف کے ضلعی رہنما رانا غیاث احمد کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا
جس میں جنوبی پنجاب کے رہنما جنید شاکر نے بطور مہمان خصوصی کے شرکت کی۔ اجلاس میں عاطف بلوچ،اسامہ کمبوہ،رانا افضال،آصف جمیل،عادل کمبوہ،رانا عمیر،عدیل اور جام فرحان سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں بلاول بھٹو زردار کی آمد پر ان کے استقبال کے لیے مشاور ت کی گئی۔
اس موقع پر رانا غیاث نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کے نوجوان پارٹی کا ہراول دستہ ہیں اور اپنے قائد پارٹی چیئرمین شہید رانی کے شہزادے کا بھرپور استقبال کریں گے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل ہیں۔