دلہن تیار کرانے کا جھانسہ دیکر اوباش کی بیوٹیشن سے زیادتی،ویڈیو بنالی
رحیم یارخان : دلہن تیار کروانے کا جھانسہ دے کر اوباش کی ہمشیرہ اور ساتھی کی مدد سے بیوٹیشن سے زیادتی ،ویڈیو اور تصویریں بنا لی۔
چک نمبر 111پی شرقی کی رہائشی ساجدہ بی بی نے پولیس کو دی جانےو الی شکایت میں بیان کیا کہ وہ بیوٹی پارلر پر بیوٹیشن کا کام کرتی ہے 28جنوری کے روز وہ پارلر پر موجود تھی کہ اسی دوران چک نمبر 111شرقی کا رہائشی ملزم اسامہ پارلر پرآیا اور دلہن تیار کروانے کا جھانسہ دے کر شام کے وقت اپنے گھر بلوا لیا اور میرے گھر میں داخل ہونے پر معلوم ہوا کہ یہاں کوئی تقریب نہ ہے،
اس سے قبل کہ وہ گھر سے باہر نکلتی ملزم اسامہ اور دو نامعلوم نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کے لئے کہا اور بعدازاں ملزم اسامہ نے اسے اسلحہ کے زور پر کمرے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اسی دوران ملزم تصاویر اور ویڈیوز بھی بناتا رہا ،بعدازاں ملزم کی ہمشیرہ اسے اس کے گھر چھوڑ گئی اور جاتے ہوئے یہ دھکمی دی کہ اگر اس کے بارے میں کسی کو بتایا تو ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی،
جس پر اپنی اور والدین کی عزت کی خاطر خاموش رہی تاہم اب معلوم ہوا کہ وہ ملزم اسامہ کی جانب سے کی جانےو الی زیادتی کے باعث حاملہ ہے ،
متاثرہ بیوٹیشن ساجدہ کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم اسامہ اس کے ساتھی اور ہمشیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شرو ع کردی ہے
تاہم اس درج مقدمہ میں کوئی گرفتار ابھی تک عمل میں نہ لائی گئی ہے ۔