پولیس دریامیں کٹاؤ پڑنےسے اندرونی آبادیوں میں مدد کے لیے پہنچ گئی

رحیم یارخان :پولیس دریائی کٹاؤ سے خطرہ کے پیش نظر اندرونی آبادیوں میں مدد کے لیے پہنچ گئی، متعدد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا۔

دریائے سندھ میں چاچڑاں شریف کے قریب دریائی کٹاؤ اور شگاف پڑنےکی وجہ سےڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ڈی ایس پی خان پور سیف اللہ خان کورائی ایس اچ او تھانہ ظاہر پیر حاجی محمد یسین و دیگر نفری کے ہمراہ دریا کے درمیان رہائشی آبادیوں میں پہنچے،

پولیس اہکار بوٹ کے زریعے دریا کے اندر گئے اور پانی کے بہاؤ اور اندر کسی بھی شخص کی موجودگی کو چیک کیا، اس دوران ان کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے دریا اور حفاظتی بند میں موجود متعدد افراد کو خطرہ کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے اہکاروں نے ان افراد کا سامان خود اٹھا کر منتقلی میں مدد کی

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button