تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ چینل جوائن کریں

Join WhatsApp Channel

پولیس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایجنٹ اور بھتہ مافیا کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کرے گی

رحیم یارخان :ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پولیس بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایجنٹ اور بھتہ مافیا کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کرے گی‘ بی آئی ایس پی کے مراسلہ پر فوری گرفتاری اور مقدمات درج کر کے جیل بھجوایا جائے گا‘ سکیورٹی کی فراہمی اور ڈسپلن کا مکمل اہتمام ہو گا‘ موبائل سمز کی شفاف ترسیل میں مدد فراہم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شیخ محمد امین سے ہونے والی میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قبل ازیں شیخ محمد امین نے بی آئی ایس پروگرام کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرتے ہوئے انہیں طریقہ کار پر بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او عرفان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ایجنٹ اور بھتہ مافیا کی نشاندہی بی آئی ایس پی ذمہ داران کریں گے‘

ولیس اور بی آئی ایس پی آفیشلز باہمی رابطہ میں ہوں گے‘ پولیس بی آئی ایس پی کی جانب سے مراسلہ اور نشاندہی پر ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایجنٹوں اور بھتہ مافیا کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے گرفتار کر کے مجاز عدالت میں پیش کرکے انہیں جیل بھجوائے گی تاکہ مستحقین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سزا یابی کے ساتھ کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جہاں ضروت ہو گی‘ سکیورٹی کی فراہمی اور بھگ دڑ کو کنٹرول کرکے ڈسپلن کو مین ٹین کرے گی تاکہ سموں کی شفاف ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے

جس پر ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شیخ محمد امین نے ڈی پی او عرفان علی سموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس طرح بی آئی ایس پی کے لیے انتہائی سہولت اور آسانی رہے گی اور عوام الناس کو بہترین خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے گی۔

اس موقع پر سی ایس او ذیشان محسن رندھاوا بھی میٹنگ میں موجود تھے جن کو ڈی پی او عرفان علی سمون نے منٹس آف میٹنگ کے مطابق اقدامات کی ہدایت کی اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکنے کا حکم دیا۔

اک نظر

Back to top button