خواجہ فرید یونیورسٹی اکیڈمک لیڈر شپ کے عنوان سے ایک سیمینار

رحیم یار خان : خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اکیڈمک لیڈر شپ کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم عابد تبسم نے بطور گیسٹ سپیکر شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دوران سیمینار کرنل (ر) عابد دستگیر نے گزشتہ اڑھائی سال میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی قیادت میں جامعہ میں ہونے والے ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس دوران شرکا کو بتایا گیا کہ جامعہ سات سو ملین سے زائد کے سکالر شپ تقسیم کر چکی ہے۔ اب تک جیتے گئے این آر پی یوز کی تعداد26 ہو گئی جو کہ ملک بھر کی جامعات میں سب سے زیادہ ہیں۔ قومی و عالمی درجہ بندیوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم عابد تبسم نے یونیورسٹی کی تعلیمی و تعمیری سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا لیڈر آنے والے وقت کا سوچتا ہے۔ مشکل فیصلے کرتا ہے اور مثبت نتائج کیلئے جانفشانی سے کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کے اقدامات پوری فیکلٹی کیلئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے شرکا کو ٹیم ورک، لگن اور اعلیٰ ظرفی کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا اساتذہ کرام ہی اس قوم کے معمار ہیں اور جامعات کی ترقی میں ان کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے کہا ایک لیڈر ذاتی فائدے کو اجتماعی مفاد پر قربان کرنے کا جذبہ رکھتا ہے۔ اس دوران رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر محمد اسلم خان، ڈاکٹر بلال طاہر، ڈاکٹر جلات خان، ڈاکٹر فرحان چغتائی سمیت تمام شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button