انٹی کرپشن رحیم یار خان کا کمپیوٹر اراضی سینٹر خان بیلہ پر چھاپہ

رحیم یار خان: انٹی کرپشن رحیم یار خان کا کمپیوٹر اراضی سینٹر خان بیلہ پر چھاپہ‘اے ڈی ایل آر کو بذریعہ چوکیدار دس ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں پکڑ لیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن رحیم یارخان جمشید اکرم‘فلک شیر و دیگر پر مشتمل ٹیم نے مقدمہ نمبر 2/21تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یارخان کے سلسلہ میں کمپیوٹر اراضی سینٹر خان بیلہ پر چھاپہ مار کر ملزم اے ڈی ایل آر حافظ محسن طارق کو خان بیلہ دفتر سے گرفتار کیا اور رحیم یار خان منتقل کردیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ججہ عباسیاں تعیناتی کے دوران بذریعہ چوکیدار دس ہزار رشوت طلب کی تھی‘چوکیدار رنگے ہاتھ رشوت کی رقم سمیت پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے اور بعد از تحقیقات حافظ محسن طارق گرفتار کیا گیا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button