ڈرگ انسپکٹرنے کلرک کی مدد سے خاتون کو زیادتی کانشانہ بناڈالا
رحیم یارخان:محکمہ کوشکایات ارسال کرنے کی رنجش پرڈرگ انسپکٹرنے کلرک کی مدد سے خاتون کو زیادتی کانشانہ بناڈالاپولیس نے ڈرگ انسپکٹرسمیت دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی‘
ڈرگ انسپکٹرکلرک سمیت روپوش‘مدینہ کالونی کی رہائشی بلقیس بی بی نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس کی بیٹی رابعہ منیرنے اڈہ گلشن فرید کے علاقہ میں میٹرنٹی ہوم کلینک بنارکھاہے‘
وہ دیکھ بھال کی خاطر اپنی بیٹی کے ہمراہ رہائش پذیرہے‘ ڈرگ انسپکٹرعرفان علی نے اپنے کلرک غلام نازک کے ہمراہ اس کی بیٹی کے کلینک کوسیل کردیاتھاجسے کھلوانے کی غرض سے ڈرگ انسپکٹرکے کلرک غلام نازک سے مل کر مبینہ طورپر رشوت کی رقم دے کر کلینک کھلوایا تھا‘
جس کے بعد دونوں نے بلیک میل کرنے کے ساتھ ساتھ کلینک سیل کرنے اوررشوت لے کر بحال کرنے کاسلسلہ شروع کردیا‘جس پر تنگ آکر اس نے دونوں کے خلاف محکمانہ طورپر شکایات ارسال کردیں‘جس کا دونوں کو رنج تھا‘
چند روز قبل ڈرگ انسپکٹرمحمدعرفان نے ضروری کام کا جھانسہ دے کر بلوایا اورشکوہ کیا کہ ہمارے خلاف درخواستیں ارسال کرنا اچھا نہیں‘
جس پر ملزمان نے اس سلسلہ میں صلح صفائی کرنے کی غرض سے اسے اپنے ہمراہ کار میں بیٹھالیا اورکلرک ماڈل ٹاؤن کے رہائشی غلام نازک کے گھر لے جاکردونوں نے اسلحہ کی نوک پر اسے باری باری ہوس کانشانہ بنایااور دھمکی دی کہ درخواست ارسال کرنے کاانجام دیکھ لیا‘ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر ڈرگ انسپکٹرعرفان علی اورکلرک غلام نازک کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی‘ تاہم دونوں کے روپوش ہوجانے کے باعث پولیس گرفتارکرنے میں ناکام رہی ہے