ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر ضلع رحیم یار خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ
رحیم یار خان : ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر ضلع رحیم یار خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ‘سرکاری درخت کاٹ کر لوڈ کرتے مزدا پکڑا گیا‘ملزمان فرار۔
ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر ضلع رحیم یار خان رضوان احمد راؤ کی قیادت میں رینج فاریسٹ آفیسر خان پور وجیح الحسن خان‘رینج فاریسٹ آفیسر رحیم یار خان غلام عباس نے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ صادق برانچ پر کامیاب چھاپہ مار کر مزدا نمبر جے وائی3311 پر سرکاری درختوں کو لوڈ کرتے پکڑ لیا تاہم درخت کاٹنے والی ٹمبر مافیا کی ٹیم موقع سے فرار ہوگئی‘
جنگلات آفیسران نے پکڑے گئے مزدے کو خان پور رینج آفس لاکر بند کر دیا ہے۔ ڈسٹرک فاریسٹ آفیسر رضوان احمد راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات قومی ورثہ‘اسکی حفاظت کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے‘
ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی خاطر ٹیمیں لگادی ہیں‘ ٹمبر مافیا کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچے گا۔
پکڑے گئے مزدا پر دس لاکھ چار ہزار پچیس روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے جسے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائیں گے‘ ملزمان کا تعلق تحصیل لیاقت پور سے بتایا جاتا ہے۔