رحیم یارخان نئے بھرتی ہونے والے 144 ریکروٹ کانسٹیبلان نے پولیس لائن رپورٹ کر دی
رحیم یارخان نئے بھرتی ہونے والے 144 ریکروٹ کانسٹیبلان نے پولیس لائن رپورٹ کی اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ پولیس سروسسز کسی اعزاز سے کم نہیں کیونکہ ممکت خداداد میں پولیس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے
جس کا کام ملک کے اندر سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرکے عوام الناس کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اور ظالم کو قانونی کارروائی کے زریعے کیفر کردار تک پہنچا کر ہر شہری کو برابری کی سطح پر انصاف کی فراہمی ہے اور یہ وہ بنیاد ہےجس پر کسی بھی ریاست کا مضبوط ڈھانچہ تشکیل پاتا ہے۔
میں آپ کو ان عظیم مقاصد کی حامل فورس کے لیے منتخب ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں یقیناً بھرتی ہونے والوں اور ان کے ورثاء کی آج خوشی دیدنی ہے کہ وہ پولیس فورس کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ باعزت اور پروقار روز گار سے منسلک ہوگئے ہیں۔
رحیم یارخان نئے بھرتی ریکروٹ کانسٹیبلان
ڈی پی او نے کہا کہ آج آپ لوگ مختلف خاندانوں سے نکل کر پولیس فیملی کا حصہ بن چکے ہیں اس موقع پر میں صرف آپ کو یہی کہوں کا گا کہ ہرروز کچھ اچھا اور بہتر کرنے کی نیت سے نکلیں اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری، ایمان داری اور خوش اسلوبی سے سرنجام دیں سروس کے پہلے دن سے آخری دن تک بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رہیں۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے۔ تقریب میں نئے بھرتی ہونے والے 122 مرد ریکروٹس، 22 لیڈی ریکروٹس کانسٹیبلان ان کے والدیں اور ورثاء شریک ہوئے۔
قبل ازیں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کا اعزاز خطیب جامعہ مسجد پولیس لائن حافظ خدا بخش نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبولﷺ اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فیاض نے سنا کر گلہائے عقیدت پیش کئے۔
تقریب میں ملی نغمے اور قومی ترانہ بھی سنایا گیا۔
سب انسپکٹر جام احسان الہی ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر تعینات۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ایس ایچ او کا بیج لگایا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے سب انسپکٹر جام احسان الہی کو تھانہ بھونگ میں تعینات انوسٹی گیشن آفیسر کو بھونگ سے تبدیل کر کے انہیں ایس ایچ او تھانہ ظاہر پیر تعینات کر دیا ہے اس سلسلہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران ڈی پی او اسد سرفراز نے انہیں ایس ایچ او کا بیج لگایا اور ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے اپنے ایس ایچ او شپ کے کیرئر کا بہترین کا آغاز کریں اپنے فرائض منصبی کو جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے اپنی کارکردگی سے محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔
ایس پی ارسلان شاہزیب نے کہا ہے کہ مقدمات کو مقررہ وقت اور میرٹ پر یکسو کر کے بلاوجہ پیڈنسی کو ختم کیا جائے، فریقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مطلوب ملزمان کی مقدمات میں گرفتاری ہر صورت ہونی چاہیے۔
ان خیالاکا اظہار انہوں نے پولیس افسران سے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں اے ایس پی صادق آباد آصف رضا، ڈی ایس پی اوسی و سٹی چوہدری محمد اصغر، قائم مقام ایس ایچ او اے ڈویژن جام محمد شریف، ایس ایچ او بی ڈویژن نذر حسین نذر، ایس ایچ او سی ڈویژن حاجی محمد یسین، ایس ایچ او ائیر پورٹ شبیر احمد، ایس ایچ او آب حیات محمد اصغر اور انچارج آئی ٹی برانچ اسامہ رحمن لاڑ شریک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی مقدمہ درج ہوتا ہے اس کے لیے ایک خاص میعاد مقررہ ہے جس میں مقدمہ کی یکسوئی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں اور بلا جواز کوئی بھی مقدمہ پنڈنگ نہ رہے، مقدمہ کی تفتیش کے دوران فریقین کو برابری کی سطح پر انصاف کی فراہمی کے لیے ضابطہ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں،
انہوں نے مقدمات میں مطلوب ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے بھی ہدایات دیں اور کہا کہ تمام مقدمات کی تفتیش جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کی مدد سے مکمل کی جائیں۔