رحیم یارخان ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ پر آرٹیکل یا خبریں شائع کرنے کے لئے ای میل کریں [email protected]

مسلح افواج سے سول سروسز میں شامل افسران کا آر پی او آفس بہاولپور کا دورہ

مسلح افواج سے سول سروسز میں شامل افسران کا آر پی او آفس بہاولپور کا دورہ

بہاولپور: سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے تحت پاک آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے سی ایس ایس کے ذریعے منتخب ہونے والے افسران نے آر پی او آفس بہاولپور کا تعلیمی و مشاہداتی دورہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور رائے بابر سعید نے معزز افسران کو خوش آمدید کہا اور انہیں پنجاب پولیس کی ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، کرائم فائٹنگ، فیلڈ فارمیشنز، اور ریجن بہاولپور کے تینوں اضلاع کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔افسران کو کمیونٹی پولیسنگ،جدید موبائلز ایپ، پولیس ویلفیئر پراجیکٹس، اور پولیس خدمت مراکز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،
جو شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہیں ریجن میں جرائم کے رجحانات، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی گئی کامیاب کارروائیوں، اور پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تفصیلات دی گئیں۔
خصوصاً ضلع رحیم یار خان کے کچہ ایریا میں ہونے والے کامیاب پولیس آپریشنز کا حوالہ دیا گیا اور حاصل ہونے والی کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

زیر تربیت افسران کو بہاولپور کی تاریخی اہمیت اور پولیس کے نظم و ضبط، عوامی تحفظ کے اقدامات، اور مجموعی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا گیا۔اختتام پر آر پی او رائے بابر سعید نے افسران کے سوالات کے جوابات دیے۔

دورہ کرنے والے افسران میں محمد ادریس، سید ذیشان عباس حیدر، محمد یحییٰ، احمد فراز عظیم، عبدالر حیم ورک، فیضان احمد، محمد عدنان بشیر، حیدر علی، حارث احمد، اور محمد بلال ڈار شامل تھے۔آخر میں آرپی او نے کوآرڈینیٹر کو اور کوآرڈ نیٹر نے آر پی او کو شلیڈدی۔


پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بہاولپور رائے بابر سعید کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں 15 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر اور 15 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔
اس اہم اجلاس میں پروموشن کمیٹی کے ارکان، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سمو اور ڈی پی او بہاولنگر فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران افسران کی سروس ریکارڈ، کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محکمانہ ضوابط کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترقی پانے والے افسران کی محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے آر پی او رائے بابر سعید نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو لگن، خلوص اور جذبہ? خدمت کے ساتھ انجام دیں گے۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ ترقی صرف ایک عہدے کی تبدیلی نہیں بلکہ ایک نئی ذمہ داری، عوامی اعتماد اور اعلیٰ معیار کی توقعات کا عکاس ہے۔

افسران پر لازم ہے کہ وہ قانون کی عملداری، عوامی خدمت اور جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر کردار ادا کریں تاکہ محکمہ پولیس کا وقار بلند ہو۔یہ ترقیاتی فیصلے محکمہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور خطے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ برانچ نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک نجیب مسن اور انچارج آئی ٹی محمد ثاقب اجمل نے ترقیوں کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنانے میں اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت قابل تحسین ہے۔

اک نظر

Back to top button