غربت‘ بیروزگاری سے دلبرداشتہ 40سالہ شخص ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی

رحیم یارخان: غربت‘ بیروزگاری سے دلبرداشتہ 40سالہ شخص کراچی سے لاہور جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے کود گیا‘

گھریلوناچاقی پر 26سالہ خاتون نے زہرپی لیا‘ دونوں ہلاک‘

 پولیس وہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔

  خودکشی کا پہلا واقعہ موضع موسیٰ کانجو کے نزدیک پیش آیا جہاں مڈالیاس کے رہائشی 40سالہ جام بگن نے غربت اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر متوفی کے ورثاء نے بتایا کہ جام بگن کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔

اس موقع پرورثاء نے کارروائی سے صاف انکار کردیا۔

خودکشی کا دوسرا واقعہ لیاقت پور کی رہائشی 26سالہ شائستہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جس نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونیوالے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر زہر پی لیا جسے حالت بگڑنے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 26سالہ شائستہ جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑ گئی۔

ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button