کاشتکاروں اور لیبر کو کسی قسم کا خطرہ ہو تو فوری طور پر کاروائی کیا جائے
رحیم یارخان : ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء کا بھونگ کچہ کے پولیس کیمپس کا دورہ، اے ایس پی بھونگ سرکل سلیم شاہ، ایس ایچ او الیاس گورایہ، ایس ایچ او احمد پور احسان الہی بھی ہمراہ تھے۔
ڈی پی او کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے ایس ڈی پی او سرکل بھونگ محمد سلیم شاہ کے ہمراہ کچہ میں قائم پولیس کیمپس کا دورہ کیا اس موقع پر سرکل پولیس آفیسر بھونگ سرکل سلیم شاہ، ایس ایچ تھانہ بھونگ او الیاس گورایہ، ایس ایچ او احمد پور جام احسان الہی بھی ان کے ہمراہ۔
اے ایس پی سلیم شاہ انہیں مجموعی صورت حال سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بریفنگ دی جس پر ڈی پی او محمد علی ضیاء نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جوانواں کا مورال بلند رکھیں،
نفری کیمپس پر اپنی حاضری مینول کے مطابق یقینی رکھے، پیشہ ورانہ مہارتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں، اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرتے رہا کریں اور الرٹ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں علاقہ میں کماد کی کٹائی جاری ہے کاشتکاروں اور لیبر کو کسی قسم کا خطرہ ہو تو فوری طور پر رسپانڈ کیا جائے۔ انہوں نے گشت موئثر رکھنے اور کیپمس کی سکیورٹی مضبوط رکھنے کی بھی ہدایت کی۔