رحیم یارخان،بہاولنگراورخانپورمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

جمعہ کےروز: صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار،سیالکوٹ،ناروال،گوجرانوالہ، لاہور،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد،بھکر،لیہ،سرگودھا،خوشاب،ساہیوال،ڈی جی خان، بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگراورخانپورمیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کےروز: صوبہ کے بیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم خطۂ پوٹھوہار،سیالکوٹ،ناروال،گوجرانوالہ، لاہور،منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد،بھکر،لیہ،سرگودھا،خوشاب،ساہیوال اورڈی جی خان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جمعه کے روز سندھ اوربلوچستان میں گرج چمک اورطوفانی/تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران زیریں سندھ اوربلوچستان کی ساحلی پٹی میں موسلادھاربارش بھی متوقع۔اس دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی گرج چمک اورتیزہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع۔

ہفتہ کے روز بالائی و وسطی پنجاب،کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا،سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بلوچستان کی ساحلی پٹی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش بھی متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ ، بالائی خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، رحیم یار خان ، لاہور ، گجرات،مری اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا:بالاکوٹ68، کاکول 20 ، لوئر دیر 12 ،بونیر10، پاراچنار 05 ، کشمیر: کوٹلی 19 ، گڑھی دوپٹہ05، سندھلاڑکانہ19،موہنجوداڑو15،کراچی(ناظم آباد24،فیصل بیس20،مسرور بیس19،ڈی ایچ اے18،گلشنِ حدید16،نارتھ کراچی13،ایم او ایس،سرجانی10،یونیورسٹی روڈ،قائدآباد،سعدی ٹاؤن09،جناح ٹرمینل08،گلِ معمار07)، دادو09،ٹھٹھہ07، جیکب آباد،سکرنڈ،پڈعیدن،اسلام کوٹ04،سکھر،روہڑہ،مٹھی،نگرپارکر،ڈپلو03،ٹنڈوجام،شہیدبینظیرآباد01، پنجاب: خانپور11، رحیم یار خان 07 ، لاہور (ائیرپورٹ05،سٹی02)،گجرات04،مری 03 ، بلوچستان: لسبیلہ 17،کوئٹہ(سٹی10، سمنگلی01)،خضدار06اورپنجگورمیں 02 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔
گزشتہ روز ریکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 43،سبی اورگوادرمیں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

جمعہ کےروز: ٹھٹہ، بدین، کراچی،حیدر آباد، عمر کوٹ،سکھر،لاڑکانہ،دادو،شہیدبینظیرآباد، جام شورو،سانگھڑ اورجیکب آباد میں تیز/طوفانی ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران موسلادھاربارش کی بھی توقع۔
ہفتہ کےروز: ٹھٹہ، بدین، کراچی اورحیدر آباد میں تیز/طوفانی ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button