ریڈزپاکستان نے مشترکہ طورپراسلامیہ یونیورسٹی کےرحیم یارخان کیمپس میں 400پودے لگائے

رحیم یارخان: ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرکے خواب گرین پاکستان کی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن کے زیرنگرانی اور ایگزیکٹیوڈائریکٹرریڈزپاکستان شاہد سلیم کی خصوصی معاونت سے ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ریسکیورضاکاروں اور ریڈزپاکستان کے ممبران و رضاکاروں کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے رحیم یارخان کیمپس میں اساتذہ و طلبہ و طالبات کے ہمراہ 400سے زائد پودے لگائے۔
اس موقع پر ڈاکٹرعادل الرحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ کمیونٹی سیفٹی وڈویلپمنٹ سرگرمیوں کوآگے بڑھاتے ہوئے اس ادارے میں وسیع سطح پر شجرکاری کی گئی ہے۔

جس کا بنیادی مقصد مادروطن کو سرسبزوشاداب بنانا ہے۔ جس سے ناصرف ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بڑھتی گرمی کی حدت میں کمی لاکر بارشوں کے تسلسل کو جاری رکھنے اور پانی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

اسی طرح طلباو طالبات اور رضاکاروں میں اس مہم کا جذبہ ابھارنے سے اسے گلی محلہ کی سطح پر پھیلایا جاسکے گا۔

اس موقع پر ریڈزپاکستان کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرشاہدسلیم نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشن ضلع بھر میں فعال ہے ہم نے ہزاروں رضاکاروں کو رجسٹرڈ کرکے انہیں ریسکیوانسٹرکٹرز سے تربیت فراہم کی اور آج یہ رضاکاروں کی ٹیمیں تناوردرخت بنا چکا ہے۔

ہم مختلف تعلیمی اداروں میں گرین پاکستان مہم کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ ریسکیواہلکاروں کے شانہ بشانہ معاشرےکو محفوظ اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے کے لیے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وسیع سطح پر درختوں کی شجرکاری اس مہم کا ایک حصہ ہے۔ اسی طرح ہم تعلیمی اداروں کے اساتذہ وطلبہ کو شامل کرکے اس کی افادیت سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

جس کا فائدہ یقینی طورپر ہماری آنے والی نسلوں کو پہنچے گا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button