کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے اساتذہ اور طلبہ پرذمےداری عائد ہوتی ہے

رحیم یارخان :  دی سٹی اسکول رحیم یارخان کیمپس کی پرنسپل ممتاز دانشور و ماہر تعلیم محترمہ شبانہ عنبرین نے کہا ہے کہ  کشمیر کاز کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کیلئے میڈیا  اور سفارتکاروں کے ساتھ ساتھ  دانشوروں ، اساتذہ اور طلبہ پر  بھی بھاری ذمےداری عائد ہوتی ہے ،
ہم سب کو مل کر مشرق و مغرب کو یہ بتانا ہوگا  کہ خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی جیل بنا رکھا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی میں اساتذہ ، دانشوروں اور سوشل ایکٹوسٹوں کی ایک فکری بیٹھک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اُںہوں نے کہا کہ وائس چانسلر خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے اس سلسلے میں جو انیشیٹو لیا ہے وہ قابل قدر ہے ،

رحیم یارخان کے مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں کی طرف سے بھی بہت مثبت رسپانس سامنے آیا ہے یہ جذبے ہمارے اس عزم کی علامت ہیں کہ پاکستان  کے دانشور ، اساتذہ اور طلبہ  کشمیر کی آزادی و خود مختاری کی جدوجہد میں ہمیشہ کی طرح  آج بھی صف اول میں ہیں ،

اُںہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں دی سی اسکول رحیم یارخان  میں بھی جلد شہر کے صاحب فکر اساتذہ ، دانشوروں اور اہل قلم خواتین و حضرات  کو مدعو کریں گی اور اس مقدس  مہم کو ایک قومی و ملی ذمے داری سجھ کر انشااللہ مزید آگے بڑھایا جائے گا ،

 وائس چانسلر خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے میڈم شبانہ عنبرین کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اساتذہ ، دانشور اور اہل قلم بلا شبہ کسی بھی قوم کی فکری ونظریاتی جدوجہد کا ہراول دستہ ہوتے ہیں ، اور پاکستان کے اہل قلم و اہل فکر اپنی اس عظیم ذمے داری کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ،

 اُنہوں نے اس فکری محفل میں تشریف لانے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خواجہ فرید انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی یونیورسٹی 3 صوبوں کے سنگم کے اس ایریا میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کشمیر کاز کے مقدس مشن کو تازگی دینے کے حوالے سے اپنی کلیدی ذمے داری سے غافل نہیں ۔۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button