رحیم یارخان میں 8 کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شیخ زید میڈیکل کالج اور شیخ خلیفہ سکول آف ہیلتھ سائنسز میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کورونا ویکسی نیشن سنٹرز
Corona Vaccination Centers

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرخدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر کام کریںاور کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں مقرری وقت تک بلا تعطل شہریوں کو ویکسین کرانے کی سہولت فراہم کریں
تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کورونا ویکسین کروا سکیں۔

اس موقع پر ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بڑھتی ہوئی موسمی شدت اور گرمی کے باعث کورونا ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر شہریوں کی سہولت کے لئے مزید ویکسی نیشن سنٹرز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز و دیگر طبی عملہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی جلد از جلد اپنی ویکسین کا عمل مکمل کرائیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں 8 کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کام کر رہے ہیں۔

ہر تحصیل میں ویکسی نیشن سنٹرز کی تعداد 2ہے جبکہ مزید12دیہی مراکز صحت میں بھی شہریوں کو ویکسین لگوانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں دور افتادہ دیہی علاقوں کے شہریوں کے لئے موبائل کور ونا ویکسین وین جلد کام کا آغاز کر دے گی ۔ضلع میں تمام کورونا ویکسین سنٹرز صبح8تا رات8بجے تک فنکشنل ہیں جبکہ ضلعی ہیڈ کواٹر میں شیخ خلیفہ ہیلتھ سائنس سکول میں ویکسین لگوانے کے لئے شہری ہفتہ سات دن کسی بھی وقت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں1لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے اور حکومت کی جانب سے30سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لئے واک ان ویکسین کا آغاز ہونے سے انتظامیہ محکمہ صحت کی استعداد کار میں بھی مزید اضافہ کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 7جون سے قبل تمام سرکار ی ونجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور دیگر سٹاف کی کورونا ویکسی نیشن کے لئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button