محکمہ جنگلات کی جانب سے اربن فاریسٹ ٹیکنالوجی( می یاواکی) کے پلاٹ کا افتتاح

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے تحت ہفتہ شجرکاری کے موقع پر آفیسرز کالونی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے اربن فاریسٹ ٹیکنالوجی( می یاواکی) کے پلاٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل آفیسر جنگلات راﺅ رضوان احمد، ایس این اے جام محمد نعیم، ڈی او ایجوکیشن کستورا جی شاد، راشدہ کامل سمیت دیگر افسران موجو دتھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ویژن سرسبزو شاداب پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کو یقینی بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا تمام محکموں سمیت ضلع میں موجود تمام چھوٹی بڑی صنعتوں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جا سکیں۔

دیہی علاقوں کے ساتھ شہری علاقوں میں کم جگہ پر جنگلات اگانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی (می یا واکی) کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کے تحت چھوٹے پلاٹس پر قدرتی ماحول میں جنگلات اگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اربن فاریسٹنگ سے شہری حدود میں موحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد حاصل ہو گی۔اس موقع پر انہوں نے آفیسرز کالونی میں اس ٹیکنالوجی کے تحت مختص پلاٹ پر 900پودے لگانے کا افتتاح کیا۔

ڈویژنل آفیسر جنگلات راﺅ رضوان احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اربن فاریسٹنگ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ابتدائی طور پر5سائیٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز کینال پارک میں محکمہ جنگلات نے 500پودے اور آفیسرز کالونی میں900پودے لگائی جا رہے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کی بدولت شہری حدود میں کم جگہوں پر جنگلات کا قیام آسان ہو گا اور (می یا واکی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے لگائے جانے والے تمام پودے کم فاصلے پر قدرتی ماحول میں پروان چڑھیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button