عوام کو اپنی ملکیتی زمینوں سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لئے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا آغاز

عوام کو اپنی ملکیتی زمینوں سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت سہولیات فراہمی کا انعقاد کیا گیا

رحیم یار خان:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کو اپنی ملکیتی زمینوں سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ماہ کی یکم تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت سہولیات فراہمی کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقدکی گئی ۔

ضلعی ہیڈ کواٹر پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی کے ہمراہ جبکہ دیگر تین تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو افسران کے ہمراہ شہریوں کے مسائل سنے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کے لئے ہر شعبہ میں آسانیاں فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے جس کے تحت حکومت پنجاب مرحلہ وار ہر شعبہ میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ماہانہ انعقاد کے حوصلہ افزاءنتائج سامنے آ رہے ہیں اور عرصہ دراز سے زمینوں سے متعلق شہریوں کے زیر التواءمسائل حل ہو رہے ہیں جس کے باعث ہر ماہ شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ کے دوران ریونیو عوامی خدمت سروسز میں مختلف سروسز کے حصول کے لئے 4ہزار178سے زائد افراد نے رجوع کیا جس میں سے 3ہزار904درخواستوں کو نمٹا دیا گیا

جبکہ دیگر محکمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی حامل درخواستوں پر بھی پیش رفت کی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے علاوہ اس پروگرام کے تحت عوام کے دیگر نوعیت کے مسائل بھی فوری حل ہو رہے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button