پبلک ٹرانسپورٹ کو مقامی تھانوں میں بند کرتے ہوئے1لاکھ 10ہزار جرمانہ عائد

رحیم یار خان:سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے این سی او سی کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کی بین الصوبائی نقل و حمل پر عائد پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب سندھ بارڈر کوٹسبزل پر ناکہ بندی کرتے ہوئے خلاف ورزی کی مرتکب 23پبلک ٹرانسپورٹ کو مقامی تھانوں میں بند کرتے ہوئے1لاکھ 10ہزار جرمانہ عائد کیا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے این سی او سی کی گائیڈ لائن اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد کروانے کے لئے ضلع بھر میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی

حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل صادق آباد میں 5، رحیم یار خان میں11، خانپور میں3اور لیاقت پور میں5پبلک ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاﺅن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقامی تھانوں میں بند جبکہ1لاکھ10ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

ریاست علی نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز او رلاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر میں3بس اسٹینڈکے علاوہ60مختلف مقامات پر انسپکشن کی گئی ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button