رحیم یارخان میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم فیز ٹو کا افتتاح کر دیا گیا

رحیم یار خان:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین پنجاب مہم فیز ٹو کا افتتاحی میونسپل کارپوریشن رحیم یا رخان کے سبزہ زار میں پودے لگاکر کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب کی صدارت ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کی جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر،پی ٹی آئی رہنما چوہدری فاروق وڑائچ،حاجی ظہور گجر شمیل مرزا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورائیہ سمیت دیگر موجود تھے۔

افتتاحی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اس ملک کی امیدیں وابستہ ہیں ،

کرپٹ اشرافیہ نے اس ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور آج عمران خان کو فیل کرنے کے لئے یہ ٹولہ اکھٹا ہوگیا ہے اگر خدانخواستہ عمران خان فیل ہوا تو ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے عوام کو اختلافات ہو سکتے ہیں مگر وہ اس بات پر پُر اعتماد رہے کہ ملک کی باگ دوڑ ایک ایماندار قیادت کے ہاتھ میں ہے جو سخت فیصلے کرکے اس ملک کی بقاءکی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کی کامیابی کے لئے ہر شہری کو اپنے حصے کا کردار اد اکرنا ہوگا۔لاکھوں کر وڑوں روپے مالیت کے گھر بنانے کے باوجود ہم صفائی کے لئے چند ہزار خرچ نہیں کرتے اس سوچ کو بدلنا ہو گا اگر صاف و سر سبز و شاداب پاکستان بنانا ہے تو ہمیں اس ملک کی قدر کرنا ہو گی

جس کے لئے ضر وری ہے کہ ادار و ں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین پنجاب فیز ٹو مہم کے لئے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے

جس کے تحت صفائی اور شجر کاری پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور شہریوں کو بھی اس مہم میں شامل کیا جائے گا۔چوہدری فاروق وڑائچ نے کہا کہ صفائی اور شجرکاری دونوں کو یکساں اہمیت دینا ہو گی۔

بعد ازاں ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے دیگر مہمانوں کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن سبزہ زار میںپودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

محکمہ آبپاشی رحیم یار خان نے نے انسدا دپانی چوری مہم کے تحت جاری کارروائیوں کے دور ان کنڈیرہ مائنر پر پانی چوری میں ملوث کاشتکاروں کے دو موگے (سیل) کر دیئے۔

ایکسین انہار یاسر منیر نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کاشتکاروں کو نہری پانی کی مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں فیلڈ ٹیموں کو بھی متحرک کیا گیا ہے تاکہ پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نہری پانی چوری کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں او رکوئی کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو محکمہ ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ کسی کی حق تلفی کرنے جیسے گناہ میں ملوث نہ ہوں اور اپنے حصے کا پانی استعمال کریں جبکہ نہری پانی چوری میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے محکمہ انہار کا ساتھ دیں۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button