جھونپڑی کو لگنے والی آگ میں 2 جڑواں بہن بھائی جل کر راکھ بن گئے
رحیم یارخان : خان پور میں 5 سالہ بچے کے ہاتھوں جھونپڑی کو لگنے والی آگ میں 2 جڑواں بہن بھائی جل کر راکھ بن گئے ،
یہ لرزہ خیز واقعہ تھانہ اسلام گڑھ کی حدود چک 127 ون ایل میں پیش آیا ،
پولیس ذرائع کے مطابق 5 سالہ نوید نے جھونپڑی کو مبینہ طور پر آگ لگائی جس نے 6 ماہ کے جڑواں بہن بھائی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جلنے والے بچے سندر اور سندری بھیل برادری کے سلطان جی کے بچے ہیں ،
جھونپڑی میں موجود تمام سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ والدین گندم کی کٹائی پر گئے تھے اور بچے گھر میں اکیلے تھے جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا تاہم دونوں بچوں کی لاشیں نزدیکی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔