منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام

رحیم یارخان:پولیس، ضلعی انتظامیہ و سول سوسائٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام، ممبران ضلعی امن کمیٹی اے سی خان پور، ڈی ایس پی خان پور و سول سوسائٹی کی شرکت۔

 خان پور پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف ایک شعور آگاہی واک نکالی گئی جس میں اے سی خان پور شبیر احمد ڈوگر، ڈی ایس پی خان پور سیف اللہ خان کورائی، ممبران ضلعی امن کمیٹی خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، حاجی مقبول احمد سمیت پولیس افسران و اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شریک ہو کر عوام الناس کو پیغام دیا کہ منشیات کے انسداد اور روک تھام سے آنے والی نسلوں کی رگوں میں اس زہر کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے،

ڈی ایس پی خان پور سیف اللہ خان کورائی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر ضلع بھر میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن و کارروائیاں جاری ہیں جس میں پولیس نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،

اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی منشیات کے خلاف شعور آگاہی مہم کے سلسلہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کے ناسوروں کو بے نقاب کرنے کے لیے پولیس کو اطلاع دیکر اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button