رحیم یارخان میں معمولی جرائم میں ملوث5حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کردیا گیا
رحیم یار خان:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یارخان مبشر ندیم خان نے سینئر سول جج محمدعلی قذافی باجوہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ جیل کے موقع پر معمولی جرائم میں ملوث5حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات دیئے۔
انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جیل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا اورتمام آفیسران اور ملازمین کی مکمل ویکسی نیشن کروانے اور اسیران کی ویکسی نیشن کروانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے خواتین اور نو عمر اسیران کی بیرکوں کا معائنہ کیا مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کر دیئے۔
انہوں نے دورہ جیل کے دوران جیل ہسپتال کچن اسیران کا بھی معائنہ کیااور کھانے کے معیار کو سراہا‘ گورنمنٹ آف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور کی طرف سے اسیران کے ناشتے میں ترمیم کو بھی سراہا۔
انہوں نے جیل انتظامیہ کی طرف سے لائبریری‘ ٹیلرنگ سنٹر کے کام کو سراہااور نو عمر اسیران کے نئے واش روم کا بھی معائنہ کیا۔ مزید انہوں نے اسیران کے لیے کرونا وائرس اورڈینگی سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مبشر ندیم خان نے جیل کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور جیل انتظامیہ کے اس اقدام کو بھی سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 05 حوالاتی مبشر مشتاق‘زاہد حسین‘محمد صادق‘محمد آصف اورمحمد عامر کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔
دورہ جیل کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی اور دیگر جیل سٹاف بھی مو جود تھا۔