رحیم یارخان میں خصوصی افراد کے روزگار کے لئے اہم اقدام

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح وبہبود اور انہیں روزگار فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے

جبکہ ضلعی سطح پر حکومتی ہدایات کے مطابق سرکاری و نجی ادار وں میں خصوصی افراد کو روزگار فراہمی کے لئے مختص3فیصد کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی شکایات ازالہ کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، ڈی او سوشل ویلفیئر رانا سجاد احمد،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر اسد اللہ شہزاد، نائب صدر چیمبر آف کامرس اعظم شبیر سمیت خصو صی افراد تنظیموں کے نمائندگان او ر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹر کٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں تمام نوعیت کے خصوصی افراد کا ڈیٹا مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں فراہم کریں تاکہ ان شہریو ں کو بھی معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مخیر حضرات کے تعاون سے بصارت سے محروم افراد کو سفید چھڑیاں، جسمانی معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھائے گی

جبکہ قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد کی فلاح وبہبود کے لئے بھی فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کے مخیر حضرات و کاروباری تنظیمیں خصوصی افراد کی بحالی کے لئے حکومت و انتظامیہ کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں اور رمضان المبارک کے مہینہ میں بھی مخیرحضرات کے تعاون سے خصوصی افراد کو راشن کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے لئے قائم شکایات سیل کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button