پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں,جاوید اکبر ڈھلوں
رحیم یار خان: پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر انجینئر جاوید اکبر ڈھلوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں سینئر کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جنہیں نذرانداز نہیں کیا جاسکتا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنماحیدر چغتائی کے ساتھ سٹرگل آفس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سینئر کارکنوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کے موجودہحکومت عوام کا ریلف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگی ہے
اب عوام پاکستان پیلز پارٹی کی قیادت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
اس موقع پرڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری محمود الحسن،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب رشید، سیکرٹری پبلک ریلیشن فیاض خان، سابق سٹی صدر نذیر احمد لاڑ ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ریئس نیاز چاچڑ ، عدنان سومرو، تنوید ڈھلوں، اظہار چوہدری، فرخ کورائی، ریئس عباس مہر، ریئس فہد، ریئس شبیر، شاہد خان بنگش، عمیر ڈاہر، حمزہ کانجو ودیگر موجود تھے۔