کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد سے ملاقات

اسلام آباد : کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوسو نے وفاقی وزیر کو اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا،

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان
کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی،

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھوسو نے وفاقی وزیر کو ایسوسی ایشن اور کیبل آپریٹرز کے مسائل پیش کئے،

وفاقی وزیر چوہدری فواد نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے تحائف پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا،

حکومت نے کیبل آپریٹرز کے لئے نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ءکی منظوری دے دی ہے،

نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی 2021ءکے تحت کیبل آپریٹرز کیلئے سبسکرپشن ماڈل کا آغاز ہوگا جس سے موجودہ کیبل آپریٹرز کو نئے چینلز چلانے کے لئے سبسکرپشن کی سہولت میسر آئے گی،

اس وقت ہمارے گھروں میں اینالاگ کیبل آ رہی ہے جس کی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ اس میں چینلز کی تعداد بھی کم ہے،

کیبل کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بعد چینلزکی ریٹنگ میں بھی شفافیت کے ساتھ ساتھ چینلز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا،

سبسکرپشن ماڈل کی فراہمی سے کیبل آپریٹرز کو مقامی اور بین الاقوامی مواد خریدنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔

کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے فراہم کئے جائیں گے جس سے انہیں ڈیجیٹل باکس خریدنے میں سہولت ہوگی اور یہ رقم وہ صارفین سے وصول کر کے اپنے قرضے کی رقم واپس کر سکیں گے۔

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کیبل آپریٹرز ایسیوسی ایشن کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آ ف پاکستان کے وفد میں ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان علی کھوسو، صدر راجہ اسد علی خان، جنرل سیکریٹری غفران مجتبیٰ، سیکریٹری اطلاعات ملک معظم سلطان، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر محمد اسماعیل جتوئی، ڈویژن صدر خیرپور ذوالفقار جونیجو، صدر جنوبی پنجاب الیاس وڑائچ، حافظ آباد سے ملک محمد وزیر اعوان، حسن ابدال سے راجہ عامر، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر فرقان آفریدی، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کراچی کے خزانچی سعید شاہ، سکھر سے عبدالمقیم کھوسو، سکھر سے نوید ابڑو اور اسلام آباد سے زاہد بھٹی شامل تھے۔

Show More

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button