ہنی ٹریپ ،صادق آباد کے 2افراداغواء کے بعد قتل،قرآن پاک کاواسط
رحیم یارخان:فرارہونے کے دوران لنڈگینگ کی فائرنگ سے شہیدہونے والے جماعت اسلامی کے رکن کی نمازجنازہ ادا کردی گئی‘
لغآری کالونی کے رہائشی احمدبلال نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ تھا کہ اس نے کنکریٹ کی تیار چھتوں کاکاروبار شروع کررکھاہے‘
4مارچ کے روز اپنی دکان پرموجودتھاکہ روجھان کے رہائشی عبدالغفارنامی شخص نے ٹیلی فون پررابطہ کرتے ہوئے چھتیں لگوانے کے لئے تخمینہ لگوانے کاجھانسہ دے کربلوایا
جس پراحمدبلال نے جماعت اسلامی کے رکن احسن فاروق اور شہزاد احمد کوروانہ کردیا‘ جن کے موبائل فون بند پائے گئے‘
شبہ ہونے پر پولیس تھانہ روجھان نے اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کیااسی دوران احسن فاروق سمیت مغویوں کے ورثاء سے لنڈگینگ کی جانب سے رہائی کے عوض بھاری تاوان طلب کیاگیا
جس پر احسن فاروق کی بہنیں قرآن پاک کاواسط دینے کیلئے کچہ کے علاقہ پہنچی اور رقم کی ادائیگی کی سکت نہ رکھنے‘قرآن پاک کے واسطے احسن فاروق سمیت مغویوں کی رہائی کی اپیل کی‘
جس کے باوجود اغواء کاروں نے دونوں کورہانہ کیا‘ گزشتہ سے پیوشتہ روز مغوی احسن فاروق اورشہزاد احمد نے موقع پاکر فرارہونے کی کوشش کی‘
تاہم پکڑے جانے پر ملزمان شاہد لنڈوغیرہ نے فائرنگ کرکے دونوں کوقتل کرنے کے بعد نعشیں دریائے سندھ میں بہادیں تھیں‘
اطلاع ملنے پر پولیس کے سرچ آپریشن کرنے پر موضع چک بیلے شاہ تھانہ بنگلہ اچھا کے نزدیک دریائے سندھ سے مغوی احسن فاروق کی نعش برآمد ہوگئی
جسے تدفین کیلئے گزشتہ روز صادق آباد منتقل کیاگیا جہان امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نماز جنازہ پڑھائی‘
اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ کچہ میں بدستورڈاکوراج برقرارہے‘ صوبائی حکومتیں ڈاکوؤں کے خلاف مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہین‘
اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ملک بھر سے شہریوں کو جھانسہ دے کر اغواء کرکے بھاری تاوان وصول کیاجارہاہے‘
جبکہ ڈاکوسوشل میڈیا کے ذریعے سرعام دھمکیاں لگارہے ہیں‘ ریاست کوان کے نام پتے سب معلوم ہیں اب کارروائی کاوقت ہے‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف‘ آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں
جبکہ فرارہونے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دوسرے مغوی شہزاداحمدکی نعش دریائے سندھ سے برآمدہوجانے کی ایس ایچ او تھانہ روجھان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ نعش کوکارروائی کے بعد تدفین کیلئے آبائی علاقہ منتقل کیاجارہاہے۔