مہنگائی،لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے احتجاج کا اعلان،سٹی صدر آسیہ کنول
رحیم یار خان:پاکستان پیپلز پارٹی کی سٹی صدر آسیہ کنول نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی کے ساتھ ساتھ آب شدید گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنے کر کے عوام کا جینا مشکل بنادیا ہے۔
انہوں نے آپنے بیان میں کہا کے تین سالہ دور حکومت میں سلیکٹڈوزیر اعظم نے سیوائے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لیے کے کچھ نہیں کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اب بھیان نا تجربہ کار نااہل حکمرانوں سے غریب عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لیے ہر سطع پر آواز اُٹھائیں گے۔
آسیہ کنول نے کہا کے اس و قت رحیم یار خان میں شدید غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری ختم کرکے غریب عوام جن کے پاس جرنیٹرز اور یوپی ایس کی سہولت نہیں ہے ان کو بھی جینے کا حق دیاجائے۔
انہوں نے کہا کے چیرمین بلاول بھٹو،جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی ہدایت پر ضلعی قیادت کے ساتھ عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مہنگائی،لاقانونیت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ایک بہت بڑا احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کے اگر حکومت نے آنے والے نئے بجٹ میں عوام کو ریلف نہ دیا تو یہ سلسلہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے تک جارہی رہے گا۔