ادھار دی گئی رقم کا تقاضا کرنے خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
رحیم یارخان:ادھار دی گئی رقم کا تقاضا کرنے پر بدقماش نے خاتون کو قابو کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا اور کپڑے پہاڑ دئیے۔ نیم برہنہ۔
واویلا ہونے پر اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے جان چھڑائی۔ پولیس نے متاثرہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حوالات منتقل۔
بستی کوریجہ کی رہائشی فرزانہ کوثر نے پولیس کو آپنی دی جانے والی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ بدقماش کالا گوپانگ کا آسکے گھر آنا جانا تھا جس نے درینہ تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4 ماہ قبل 4 لاکھ روپے کی رقم ادھار حاصل کی۔
متعدد بار ملزم کالے گوپانگ سے رقم کا تقاضا کیا جوکہ وہ لیت و لعل سے کام لیتا رہا۔ گزشتہ رات 8 بجے کے قریب وہ آدھار دی گئی رقم لینے کیلئے منظور آباد جارہی تھی سڑک پر بدقماش ملزم کالا گوپانگ ٹاکرا ہوگیا
جس پر اس نے آپنی رقم کا تقاضا کیا جس پر بدقماش ملزم کالا گوپانگ طیش میں آگیا اور اسے قابو کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھاڑ دئیے جس کے نتیجے میں وہ نیم برہنہ ہوگئی۔
شور واویلا ہونے پر اہل علاقہ نے منت سماجت کرکے ملزم سے اسکی جان چھڑائی۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے فوری طور پر بدقماش ملزم کالا گوپانگ کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا۔
متاثرہ فرزانہ کوثر کی رپورٹ پر پولیس نے ملزم کے خلاف 354 ت پ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔