کچے میں 42 ڈاکو ہلاک، 86 زخمی، 91 گرفتار اور 20 نے ہتھیار ڈال دیے
رحیم یار خان: پولیس نے کچے (دریا) کے علاقوں میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے
اس سال (جنوری سے) ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران 42 ڈاکو ہلاک، 86 زخمی، 91 گرفتار کئے، جبکہ 20 نے ہتھیار ڈال دیے۔
انہوں نے کہا کہ 67 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 732 شہریوں کو ڈاکوؤں کے اغوا اور تاوان کے لیے بچھائے گئے ’ہنی ٹریپس‘ میں پھنسنے سے بچایا گیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس پوری طرح وسائل سے لیس ہے اور کچے اور آس پاس کے علاقوں میں تعینات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید جنگی وسائل سے پوری طرح لیس پولیس کی بھاری تعیناتی کو دریا کے علاقے اور اطراف میں یقینی بنایا گیا ہے۔
اس تعیناتی میں ضلعی پولیس کے 388 افسران اور اہلکار، پنجاب کانسٹیبلری کے 371 اور ایلیٹ فورس کی 58 ٹیموں کے 464 افسران اور اہلکار شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچے میں تعینات 922 پولیس افسران اور اہلکار باقاعدگی سے ہارڈ ایریا الاؤنس وصول کر رہے ہیں، جن میں 347 ضلع رحیم یار خان اور 575 دیگر اضلاع سے ہیں۔






