چولستان میں خواندگی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،طارق حمید بھٹی
رحیم یار خان: (محمد عقیل اظہر پہوڑ)محکمہ خواندگی وغیر رسمی تعلیم حکومت پنجاب کم عمر طلباء کے ساتھ ساتھ بالغ ناخواندہ افراد میں چولستان دور دراز علاقوں میں خواندگی کے فروغ کے لئے کوشاں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری لٹریسی ڈیپارٹمنٹ و محتسب اعلی پنجاب لاھور نے اپنی ٹیم جس میں محتسب پنجاب کے ایڈوائزر طارق حمید بھٹی ، و ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹر مکرم شامل تھےکے ہمراہ ضلع رحیم یارخان کے تعلیم بالغان کے مراکز کے دو روزہ خصوصی دورہ کےموقع پر کیا ۔
انہوں نے سنٹر جیل رحیم یارخان میں قائم غیر رسمی تعلیمی ادارے اور چولستان میں چلنے والے ہندو اقلیتی برادری کے مراکز سمیت ضلع کی چاروں تحصیلوں کا بھی دورہ کیا
خان پور کی بستی اللہ والی میں قائم تعلیم بالغان مرکز کی ٹیچرز کی تعلیمی استعداد اور بالغ طالبات کی تعلیم کے حصول کے جوش وخروش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالغ طلباء میں خواندگی کی افادیت اور اہمیت کاجذبہ اجاگر کرنا معلمہ کی اپنے پیشے کے ساتھ مخلص پن کا مظہر ھے
انہوں نے بہتر تعلیمی خدمات پر ٹیچر کےلئے خصوصی تعریفی سند عطاء کرنے کا حکم جاری کیا
تحصیل لیاقت پور کے مراکز کا دورہ بھی کیا اور بستی رئیس اللہ بچایا ، دفلی کبیر خان کی بستی اور شیدانی شریف کے علاقے فضل آباد میں واقع سنٹروں کا بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ معائنہ کیا
لرنرز سے پڑھنے ۔ لکھنے ۔ سادہ حساب کتاب اور معلومات عامہ و دینی علوم کے متعلق سوالات کئے لرنرز کی جانب سے درست جوابات کو سراہتے ھوے اساتذہ کی محنت و لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رحیم یار خان محمد علی خان کھوسہ ۔ لٹریسی کو ارڈینیٹر رانا سلیم فاروقی ، ماسٹر ٹرینر/ ایل ایم محمد عقیل اظہر ، سید فیصل بخاری حافظ آفتاب احمد ، خرم اقبال و جام اسحاق احمد کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات کا ثمر قرار دیا ۔
انہوں نے اساتذہ و لرنرز کو گفتگو کے آداب ،وقت کی پابندی کی افادیت ، کفایت شعاری اور روزمرہ بہتر زندگی گزارنے کے اصول کے متعلق آگاہی کے لئے خصوصی تربیتی نشست میں علوم کا اضافہ کیا ،
خصوصی دورہ کےموقع پر انکے ہمراہ ڈی ای او محمد علی خان ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے سینئر سٹاف ممبران محمد عقیل اظہر پہوڑ ،جام اسحاق احمد ،وسید فیصل بخاری بھی موجود تھے ۔
اے ایل سی بستی اللہ بچایا کی معمر لرنر نے ملکی استحکام ، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سلامتی و خواندگی مراکز کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاء کرائی






