قیمتی کمرشل اور زرعی زمین پر زبردستی حکومتی قبضے کے خلاف احتجاج
رحیم یارخان :امین آباد : قیمتی کمرشل اور زرعی زمین پر زبردستی حکومتی قبضے کے خلاف جونگ بلاول کی مہر برادری کا احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اہلکار ان کی سڑک کنارے پکالاڑاں روڈ پر موجود انتہائی قیمتی کروڑوں روپے مالیت کی 38 کنال زمین پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں
جس کی وہ کسی صورت میں اجازت نہیں دے سکتے۔
مظاہرین نے کہا کہ یہی زرعی زمین ہی ان کا واحد ذریعہ معاش ہے جسے حکومتی مشینری اونے پونے میں زبردستی ہتھیانا چاہتی ہے اور آئے روز سرکاری اہلکار انہیں ہراساں کرنے آ جاتے ہیں۔
مظاہرین نے بتایا کہ موضع جونگ بلاول میں ہی پنجاب حکومت کی تقریباً 55 کنال زمین سڑک کے قریب موجود ہے مگر ان کی زمین پر زبردستی قبضہ ناقابل قبول زیادتی ہے جسے وہ انتقامی کارروائی بھی سمجھتے ہیں۔
مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کمشنر بہاولپور ظفر اقبال سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین میں نمبردار مہر اللہ نواز ۔نمبردار محمد افضل۔ مہر کریم بخش ۔عطاء اللہ مہر نمبر دار ۔محبوب احمد ۔شمیر احمد مہر ۔مرید حسین مہر ۔اسلم مہر۔حق نواز مہر۔مبارک علی مہر ۔منیر احمد مہر ۔غلام فرید مہر ۔امید علی مہر ۔یعقوب مہر ۔محمد آصف مہر ۔مشتاق احمد مہر۔حاجی اسمعیل مہر نمبردار ۔ندیم مہر نمبردار ۔زبیر احمد مہر ۔حاجی حفیظ مہر ۔محمد امتیاز مہر ۔اللہ ڈتہ مہر ۔الحاج اللہ وسایا مہر ۔مہر اکبر و دیگر شامل تھے۔