رحیم یارخان میں 50لاکھ تاوان کے عوض نوجوان کا اغواء،
رحیم یارخان:50لاکھ تاوان کے عوض نوجوان کا اغواء، پولیس نے باپ کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوشتہ روز بستی پٹواری کے رہائشی محمدرفیق کو مزدوری کروانے کاجھانسہ دے کر نامعلوم اغواء کاروں نے اغواء کرنے کے بعد کچہ کے علاقہ میں منتقل کرنے کے بعد ورثاء سے رہائی کے عوض 50لاکھ روپے کا تاوان طلب کیاتھا، پولیس نے باپ حضور بخش کی مدعیت میں نامعلوم اغواء کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ہے۔