رحیم یارخان : مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ٹھیکیدار زخمی ہسپتال منتقل
رحیم یارخان : مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معدنیات کے ٹھیکیدار کوساتھی سمیت شدیدزخمی کردیا ڈرائیورنے گاڑی بھگالی ٹانگوں میں فائر لگنے کے باعث گاڑی کنٹرول نہ ہوسکی سبزی فروش کی دکان سے جاٹکڑائی
ریسکیو1122 نے اطلاع ملنے پرزخمیوں کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاتھا
معدنیات ریت کاٹھیکیدار محمدوسیم شاہ سکنہ رحیم یارخان نے ساتھی محمدقاسم سکنہ ملتان کے ہمراہ ستلج پل سے پل دیوان کی طرف جارہے تھے کہ جاویدکالونی کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے آٹومیٹک گن کے ذریعے اندھادھند فائرنگ کردی
جس کے نتیجہ میں گاڑی چلاتے ہوئے وسیم شاہ کی ٹانگوں اورسینے میں فائرلگے
جبکہ ساتھی محمدقاسم کے سراورپسلیوں میں فائرنگ لگ گئے اس کے باوجود ٹھیکیدار محمدوسیم نے گاڑی بھگالی
لیکن پل دیوان کے قریب گاڑی بے قابوہوکرسبزی کی دکان سے جاٹکرائی اورگاڑی کی فرنٹ سیکرین بھی ٹوٹ گئی
مقامی لوگوں نے ریسیکو1122 کواطلاع کی توریسکیو1122 کی ٹیم نے زخمیوں کووکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیاجن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔