رحیم یارخان میں کسانوں نے مرغا بند کر احتجاج کیا
رحیم یار خان : سونا خان بھٹو کی سربراہی میں کسانوں کا مرغے بن کر احتجاج۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ٹلو بنگلہ اور ملحقہ چکوک کے زمیندار وں نے سونا خان بھٹو کی سربراہی میں نہری پانی کی بندش کے خلاف مرغے بن کر احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ان کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں‘
کئی ماہ سے نہریں بند ہیں جس پر ہم نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں‘ فصلیں سوکھ گئیں جانور بھی نڈھال ہو گئے ہیں کوئی ہمارا پرسان حال نہیں ہے۔
پانی کی کمی کی وجہ سے گندم کی فصل کاشت نہیں کر سکے اب کپاس کی فصل کا ٹائم بھی گزر گیا اگر ہمیں پانی نہ دیاگیا تو تخت لاہور جاکر احتجاج کریں گے‘
ہمارے جانور پیاسے مر رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں‘پانی نہ ہونے سے باغات شدید متاثرہوئے ہیں اور ہماری زمینیں بنجر ہو چکی ہیں۔