رحیم یارخان : وکلاء کالونی،چیمبرزکے معاملہ میں اہم پیش رفت

رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی وکلاء اورعوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے کاوشیں جاری،کمشنر بہاولپورنے ایڈیشنل کمشنر ریونیواوراشتمال کو رحیم یارخا ن کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت،وکلاء کالونی،چیمبرزکے معاملہ میں اہم پیش رفت،وکلاء کو کھادکی فراہمی کی جائے گی،
کمشنر بہاولپورکی صدربار چوہدری بشارت علی ہندل کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو۔

صدرڈسٹرکٹ بار چوہدری بشارت علی ہندل کی قیادت میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری محمد رمضان شمع اورجنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد بوہڑ کی کمشنربہاولپور کیپٹن (ر)ظفر اقبال سے خصوصی ملاقات ہوئی

جس میں صدربار چوہدری بشارت علی ہندل نے رحیم یارخان کے وکلاء اورعوام کی سہولت کے لئے ہر 15دن بعد باقاعدگی سے ایڈیشنل کمشنر ریونیواوراشتمال کے  کیمپ آفس لگانے کا مطالبہ پیش کیا

جس پر فوری طورپر رحیم یارخا ن کیمپ آفس کے قیام بارے ہدایت جاری کیں اس کے علاوہ صدربار کی جانب سے وکلاء کے لئے کھاد کے حصول میں مشکلات بارے اگاہ کیا

جس پر کمشنربہاولپور کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے فوری طورپر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں اورکھادکی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے،

ملاقا ت میں رحیم یارخا ن بار کے وکلاء کے چیمبراور وکلاء کالونی کے قیام بارے باہمی تبادلہ خیال کی گیا اور کمشنر بہاولپورکیپٹن (ر)ظفر اقبال نے وفد کو یقین دلایا کہ جلد پیپرورک کر کے وکلاء کو خوشخبری سنائیں گے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button