رحیم یارخان میں نو مسلم جوڑے کی پسند کی شادی،قتل کی دھمکیاں
رحیم یارخان :پسند کی شادی کرنے پر رشتہ دار جان کے دشمن بن گئے‘قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے ، لڑکی نے فراہمی تحفظ کےلئے ایڈیشنل سیشن جج صادق آباد کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی،
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل سے رپورٹ طلب کر لی ۔
قاضی دی گوٹھ صادق آباد کی رہائشی نو مسلم سمیرا نے اپنے خاوند منوں کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ کہ اس نے اپنی آزاد مرضی سے منوں کےساتھ شادی کی ہے مجھے کسی نے اغواءنہ کیا ہے اور نہ ہی میں اپنے والدiن کے گھر سے کوئی سامان لے کر آئی ہے،
اب میرے والدین،بھائی اور دیگر رشتہ دارسدورا ‘ سمار‘ پنڑاںوغیرہ ہماری جان کے دشمن بن گئے ہیں جو آئے روز ہمیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،
جوڑے نے زیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے ۔
دوسری جانب نو مسلم لڑکی سمیرانے تحفظ فراہم کرنے کےلئے ایڈیشنل سیشن جج منصف خان کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے ، جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ کوٹ سبزل سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔