تھانہ بی ڈویژن نے 10 عدد موٹر سائیکل‘ایک کار مالیت 25 لاکھ اورچوری شدہ برآمد
رحیم یارخان : تھانہ سٹی اے ڈویژن اور بی ڈویژن کی بڑی کارروائی‘ وارداتوں میں استعمال ہونے والی اور چوری شدہ گاڑیاں‘ نقدی‘موٹر سائیکل برآمداور ملزمان کو گرفتار کرلیا‘
چوہدری فقیر حسین ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزمان سے آلہ قتل اور گاڑی برآمد‘ڈی ایس پی سٹی سرکل کی پریس کانفرنس۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی سرکل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بی ڈویژن نے 10 عدد موٹر سائیکل‘ایک کار مالیت 25 لاکھ اور ایک لاکھ تیس ہزار نقدی چوری شدہ برآمد کرلی ہے۔
دوسری جانب تھانہ سٹی اے ڈویژن نے چند روز قبل چوہدری فقیر حسین ایڈووکیٹ کو قتل کرنے والے اور سجاد احمد کو قتل کرنے کی نیت سے اغواء کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرایا اور قتل میں استعمال ہونے والی کار موٹر سائیکل اور ہنٹر برآمد کرکے ملزمان کو چلان کردیا گیا ہے۔
دیگر مقدمات اور چوری شدہ سامان مالیت 3کروڑ3لاکھ73ہزار140روپے میں سے 29لاکھ38ہزار4سو روپے برآمد کرلئے گئے ہیں‘10 پسٹل 30 بور‘39 روند‘شراب 229 لیٹر اور چرس 1900گرام برآمد کرلی۔
فقیر حسین کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے دعوے کو وکلا برادری نے مسترد کر دیا۔
میڈیکل کا سٹوڈنٹ ذیشان خود کو ڈاکٹر اور حساس ادارے کا کیپٹن ظاہر کرکے حراساں کرتا تھے جسے سٹی سی ڈویژن نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم میں ملوث افراد پر گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔