پولیس پبلک سکول کو ایک اعلی تعلیمی درس گاہ بنایا جائے گا

رحیم یارخان : ڈی پی او اختر فاروق نے کہا ہے کہ پولیس پبلک سکول کو ایک اعلی تعلیمی درس گاہ بنایا جائے گا، پولیس سکول بہترین محل وقوع، عمارت، گراؤنڈ کا حامل ہے،

سکول کو درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد پولیس پبلک سکول دی ایجوکیٹر کے دروہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،

سکول پہنچنے پر ایس پی انوسٹی گیشن دوست محمد نے ان کو خوش آمدید کہا انہوں نے سکول سٹاف کے ہمراہ سکول کے دفاتر، کلاس رومز، لیبارٹری، لیبریری، گرؤنڈز اور دیگر حصوں کا دورہ کر کے جائزہ لیا اور کہا کہ پولیس سکول بہترین محل وقوع، رقبہ اور تمام ضروریات سے آراستہ اس پر مزید توجہ کی ضرورت ہے تاکہ اسے اعلی ترین تعلیمی درس گاہ  بنایا جا سکے اس کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جائے،

انہوں نے اس موقع پر سٹاف کی تعلیمی قابلیت، تجربہ اور شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ سکول سٹاف اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے طلبہ کے نصابی اور غیر نصابی شعبوں کا معیار بلند کریں تاکہ بورڈز میں امتیازی پوزیشنز پولیس سکول حاصل کرے جس سے سکول کی ساکھ مزید بہتر ہو گی اور پولیس اہلکاروں اور پرائیویٹ طلبہ کا رجحان پولیس سکول کی جانب بڑھے گا،

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبہ میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے جس کے لیے کوشاں رہنا ضروری ہوتا ہے۔
پولیس سکیورٹی ہائی الرٹ ضلع بھر میں نماز جمعہ کے 503 اجتماعات کا پر امن انعقاد۔ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور گشت افسران کی اسنیپ چیکنگ اور اجتماعات میں شمولیت مسائل سنے اور آگاہی فراہم کی۔

 ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں نماز جمعہ کے  503 اجتماعات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، تمام مقامات اجتماعات پر مسلح پولیس افسران و اہلکاروں نے چوک و چوبند فرائض سر انجام دئیے،

اس موقع پر سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز نے مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کر کے لوگوں کے مسائل سنے اور مختلف قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،

اس موقع پر  ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز، گشت افسران اور سکیورٹی سٹاف نے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہر مقام پر پولیس ڈیوٹی کو یقینی بنایا اور پولیس کے ایگل اسکارڈ نے بھی علاقہ میں گشت کو جاری رکھا،

پولیس نے  عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

 پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 7 ملزمان گرفتار 121 لیٹر شراب اور چرس برآمد مقدمات درج۔

تھانہ سٹی صادق آباد کے سب انسپکٹر حافظ نورالدین زنگی شاہ نے سستا ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام کو 320 گرام چرس، تھانہ اے ڈویژن کے سب انسپکٹر محمد امجد نے ملزم فاروق کو پائپاں والا پل سے 30 لیٹر شراب،

اقبال آباد کے اے ایس آئی غلام فرید نے ملزم ناصر کو چک عباس سے 23 لیٹر شراب اور اے ایس آئی مرید عباس نے ملزم اختر کو حبیب آباد سے 25 لیٹر شراب،

سہجہ کے سب انسپکٹر شکیل احمد نے ملزم نعیم حیات کو 16 لیٹر شراب، اسلام گڑھ کے اے ایس آئی عبدالغفار نے ملزم عمران کو بھٹہ شیخان سے 7 لیٹر شراب اور تھانہ شیدانی کے اے ایس آئی تنویر احمد نے ملزم مظہر کو چانجنی سے 20 لیٹر شراب سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ ملزمان گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پولیس کرکٹ ٹیم نے دوستانہ میچ میں گولڈن کرکٹ کلب کو 28 رنز سے جیت لیا، ڈی ایس پی سٹی سرکل اسلم خان مہمان خصوصی تھے پولیس اہلکاروں اور عوام کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا،

آر پی او بہاول پور صادق علی ڈوگر کے احکمات اور ڈی پی او رحیم یارخان اختر فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس اور عوام کے درمیان کھیلوں کے راستے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے کر عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،

اسی سلسلہ میں سٹی سرکل پولیس کرکٹ ٹیم نے مقامی گولڈن کرکٹ کلب کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا جس میں پولیس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 138 رنز بنائے جوابی بیٹنگ میں گولڈن کرکٹ کلب کی ٹیم مقررہ اوورز میں 110 رنز تک محدود رہی اس طرح پولیس ٹیم نے یہ دوستانہ میچ 28 رنز سے جیت لیا،

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھیلاڑیوں انعامات تقسیم کیے اور کہا کہ معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کرنا پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے عوام کا کام اطلاع دینا اور پولیس کا کام کارروائی کرنا ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button